Saturday September 21, 2024

سب کچھ ختم ہو گیا ، شریف خاندان کےلئے لندن سے خوفناک خبر

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)شریف خاندان کےبارے میں لندن سے انتہائی تشویشناک خبر آگئی ہے۔ بیگم کلثوم نواز کو ڈاکٹروں نے غیر معینہ مدت کےلئے وینٹی لیٹر پر رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ سابق وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس کہنے کےلئے الفاظ نہیں ہیں۔ بس یہی درخواست ہے کہ ان کی والدہ کےلئے دعا کی جائے۔ واضح رہے کہ لندن میں زیر علاج کلثوم نواز کی حالت بدستور انتہائی تشویش ناک ہے ٗڈاکٹرز نے اْن کی طبیعت

کے حوالے سے نواز شریف کو بریفنگ دی ہے، جس کے دوران اْن کا کہنا تھا کہ ابھی وینٹی لیٹر نہیں ہٹا سکتے۔ڈاکٹرز نے شریف فیملی کو بتایا کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری نظر نہیں آ سکی ہے، کلثوم نواز کا ایک بار اور جائزہ لیا جائے گا لیکن کوئی وقت نہیں دے سکتے۔

FOLLOW US