ہر ی پور (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن نزدیک آتے ہی اہم سیاسی شخصیات کا پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب ایک اور سابق حکومتی شخصیت اپنے بیٹے کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بن چکی ہے۔ سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب اور ان کے صاحبزادے سابق ایم این اے عمر ایوب نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ گوہر ایوب اور عمر ایوب نے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی جانب سے متوقع طور پر ٹکٹ نہ ملنے کے باعث پارٹی کو خیر
آباد کہہ دیا۔ عمر ایوب خان کو ممکنہ طور پر تحریک انصاف کی جانب سے آئندہ الیکشن میں قومی اسمبلی کی نشست کیلئے ٹکٹ دے دیا جائے گا۔