Sunday September 22, 2024

لندن سے بیگم کلثوم نواز کے بارے میں انتہائی تشویشناک خبر آگئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کو گھر پر چیک کرنے والے ڈاکٹرز نے گزشتہ روز ان کا معائنہ کیا اور کمزوری کے باعث انہیں اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھاجس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اپنی والدہ سے ملنے اور انہیں گلے لگانے کے لیے بیتاب ہوں۔خیال رہے کہ کینسر کے عارضے میں

مبتلا بیگم کلثوم نواز پچھلے کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔

FOLLOW US