Sunday September 22, 2024

عمرہ ادائیگی کے فوری بعد کپتان کے خلاف ایسا کام بھی ہو سکتا ہے ، کسی نے سوچا بھی نہیں تھا

پاکستان پہنچتے ہی عمران خان کے ساتھ کیا ہو گیا ، چاہنے والوں کےلئے بری خبر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کیچیئرمین عمران خان کوعمرہ ادائیگی کے بعد بنی گا لہ پہنچتے ہی مظاہرین کے احتجاج کا سا منا کر نا پڑ گیا ،بونیر سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان من پسند امیدواروں کو ٹکٹ دینے پر بنی گالا میںگز شتہ کئی روز سے احتجاج کر رہے ہیں،نجی ٹی وی کے مطا بق عمران خان کی اہلیہ، گہرے دوست زلفی بخاری، علیم خان، کرن علیم اور عون چوہدری بھی ان کے ہمراہ وطن واپس آگئے ہیں، چیئر مین پی ٹی آئی کو گھر پہنچتے ہی احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔کارکنان نے عمران خان کی گاڑی روک لی اور نظریاتی

کارکنان کو عزت دو کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد عمران خان کو جانے دیا۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک ٹکٹ نہ ملا بنی گالا دھرنا جاری رہے گا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کے لیے جہانگیر ترین کی سربراہی میں بورڈ تشکیل دیا تھا۔ تاہم اس بورڈ پر من پسند اور غیر نظریاتی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کے الزامات عائد کیے گئے۔

FOLLOW US