Sunday September 22, 2024

پاکستان میں عید کل یا پرسوں؟ اعلان ہو گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کااجلا س ختم ہو گیا ہے ۔ مفتی منیب الرحمان نے اجلاس کے اختتام پر اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی علاقے سے شوال المکرم کے چاند کے دکھائی دینے کی کوئی بھی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ اس لئے کل 30رمضان المبارک ہو گا اور عید الفطر ہفتہ 16جون کو منائی جائے گی ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب ،

متحدہ عرب امارات اور ترکی میں کل عید الفطر منائی جائے گی ۔ جبکہ پاکستان اور بھارت سمیت بیشتر ملکوں میں عید الفطر ہفتے کو ہی ہوگی۔۔

FOLLOW US