Sunday September 22, 2024

 چاند نظر آگیا ، کل عید الفطر ہو گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) شوال المکرم کے چاند کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے ۔ سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے ۔ اور کل بروز جمعۃ المبارک کو سعودی عرب میں عید ہو گی ۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند دکھائی دینے کے شواہد موصول ہو چکے ہیں ۔ جس کے بعد لوگ چاند رات کو بازاروں میں خریداری کےلئے نکل پڑے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند ایک ہی دن نظر آیا تھا ۔

FOLLOW US