Sunday September 22, 2024

عید کا چاند ، رویت ہلا ل کمیٹی کا انتہائی اہم اعلان جاری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شوال المکرم (عید ) کا چانددیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری ہے ۔ جس میں چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کے حوالے سے مختلف علاقوں سے شہادتیں اکٹھی کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ۔ اس موقع پر مفتی منیب الرحمان نے واضح کیاہے کہ ملک بھر سے شہادتوں کی بنیاد پر اعلان کیا جائے گا.چیئرمین مرکزی

رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے زیرِ صدارت محکمہ موسمیات کے دفتر میں شروع ہو گیا ہے۔چاند کی شہادت دینے کے لیے عوام ان نمبروں 03009285203، 02199261403، 02199261404 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کے صوبائی دفاتر میں بھی اجلاس ہونگے جہاں سے موصول ہونے والی شہادتوں سے متعلق مرکزی کمیٹی کو ا?گاہ کیا جائے گا۔مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ ملک بھر سے شہادتوں کی بنیاد پر اعلان کیا جائے گا۔ عوام چاند سے متعلق قیاس ا?رائیوں پر دھیان نہ دیں۔دریں اثناء محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند دیکھنے کے زیادہ امکانات ساحلی پٹی پر موجود ہیں۔ کراچی میں غروب آفتاب کے بعد چاند دیکھنے کا امکان چودہ منٹ تک ہو گا جبکہ حیدر آباد میں 13 منٹ، چھور میں 12 منٹ، جیکب آباد 10 منٹ اور جیوانی میں 14 منٹ ہو گا۔ سب سے زیادہ چاند دیکھنے کا وقت کراچی اور ساحلی پٹی جیوانی اور پسنی میں ہو گا۔کراچی میں غروب آفتاب 7 بج کر 23 منٹ پر ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہو گی۔ چاند غروب آفتاب کے بعد چاند 39 منٹ تک افق پر رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

FOLLOW US