Sunday September 22, 2024

“میرا منہ کھل گیا تو کہیں منہ دکھانے کے لائق نہیں رہو گے” چودھری نثار آزاد ” ہوتے ہی کھل کر میدان میں آگئے، سنگین دھمکی دے ڈالی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)’’میرا منہ نہ کھلواؤ ورنہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہوگے،چوہدری نثارکی تند و تیز بیان کے بعد بڑی قلابازی،حیرت انگیز وضاحت کردی، سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہاہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے علیل ہوں ، میڈیا پر مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں،میڈیا سنی سنائی باتوں کو مجھ سے

مزید پڑھیں: “چودھری نثار کہتے ہیں کہ سینئر رہنما کبھی ٹکٹ کےلئے انٹرویو نہیں دیتے” صحافی کے سوال پر نوازشریف نے کیا جواب دیا، آپ بھی حیرا ن رہ جائیں گے

منسوب نہ کرے، صحت میں افاقہ ہوتے ہی میڈیا میں آ کر ساری صورتحال قوم کے سامنے رکھونگا ۔پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ میں پچھلے ایک ہفتے سے علیل ہوں اور کسی سیاسی عمل میں حصہ نہیں لیا۔ میڈیا پر مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو اپنے آبائی دیہات اور علاقے کے لوگوں سے ایک مختصر ملاقات ضرور ہوئی ہے لیکن وہ ایک نجی ملاقات تھی جس میں میڈیا موجود نہیں تھا۔چودھری نثار نے کہا کہ وہاں میں نے اکثر وہ باتیں نہیں کیں جو میڈیا پر آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سنی سنائی باتوں کو مجھ سے منسوب نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے دوستوں کو یقین دلاتا ہوں کہ جیسے ہی صحت میں افاقہ ہوا میڈیا کے سامنے آؤں گا اور ساری صورتحال قوم کے سامنے رکھوں گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنماء چودھری نثار علی خان نے آزار حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاتھاکہ پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دیدئے ہیں، تحریک انصاف میں 10، (ن) لیگ میں 100سے بھی زائد خامیاں ہیں، عورت کے راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی پارٹی پر مسلط کردی ہے۔پیر کو اڈیالہ روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دے دیئے ہیں۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں 10 اور ن لیگ میں 100 سے بھی زائد خامیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عورت کے راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی پارٹی پر مسلط کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے منہ کھولا تو یہ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت کچھ کہہ سکتا ہوں لیکن مجھے 34 سال کی رفاقت کا خیال آجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد الیکشن لڑوں گا اس لئے اب زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔

FOLLOW US