Monday September 23, 2024

غلام مصطفیٰ کھر اپنی شادی شدہ معشوقہ تہمینہ درانی سے گھر جا کر ملنا چاہتے تھے، لیکن ان کے خاوند گھر پر تھے ملاقات کےلئے سابق گورنر پنجاب نے تہمینہ درانی کے خاوند کو کس طرح چکمہ دیا، ششد ر کر دینے والی رپورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت جب پاکستان تحریک انصاف ریحام خان کی ایک کتاب کی وجہ سے ہیجانی کیفیت کا شکا رہے ۔ سیاستدانوں کا کیرئیر تباہ کردینے کی صلاحیت رکھنےو الے کتاب (مینڈا سائیں)MY feudal lord کا ایک کتاب منظر عام پر آگیا ہے ۔ جس میں تہمینہ درانی کی سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھرکے حوالے سے چشم کشا تحریک

مزید بڑھیں: کپتان کا ایک اور بڑا سیاسی چھکا مسلم لیگ (ن) کے دو سابق ارکان قومی اسمبلی کو اپنے ساتھ ملا لیا، بڑی خبر

منظر عام پر آگئی ہے ۔اس کتاب میں غلام مصطفیٰ کھر کے ایک گورنر پنجاب ہوتے ہی اپنی شادی شدہ معشوقہ تہمینہ درانی سے ملاقات کےلئے گھڑے گئے بہانے کا احوال بیان کیا گیا ہے ۔ لکھتی ہیں ۔۔”مصطفیٰ نے فون کیا۔ وہ مجھ سے ملنا چاہتا تھا۔ فی الفور۔ کہنے لگا کہ میں تمہاری طرف آ رہا ہوں۔ لیکن کیسے؟ انیس (تہمینہ درانی کا شوہر) گھر پر ہے۔ تم نہیں آ سکتے۔ فکر مت کرو۔ میں اسے گھر سے دفان کیے دیتا ہوں۔ چٹکی بجاتے میں۔دو منٹ بعد فون بجا۔ گورنر ہائوس سے فون تھا۔ انیس کے لیے۔میں نے رسیور اس کے ہاتھ میں تھما دیا۔ وہ سنتا اور سر ہلاتا اور ہوں ہوں کرتا رہا۔ اس نے رسیور واپس رکھ دیا۔ چہرے پر مسکراہٹ کھل رہی تھی۔ مجھے گورنر ہائوس جانا ہے۔ مصطفیٰ مجھ سے ملنا چاہتا ہے۔ گورنر کو مجھ سے کوئی بات کرنی ہے۔ وہ چلا گیا۔ اس قدر عجلت کے ساتھ جو زیب نہیں دیتی تھی۔ تھوڑی ہی دیر بعد مصطفیٰ آ موجود ہوا۔ انیس کہاں ہے؟ میں نے سانس روک کر پوچھا۔ وہ تیر رہا ہے۔ مصطفیٰ نے شرارت آمیز مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا۔انیس گورنر ہائوس پہنچا۔ مصطفیٰ نے اس سے ملاقات کی۔ پھر اس نے انیس سے کہا کہ وہ ذرا نہانے کے لیے تالاب میں ڈبکی لگائے کیونکہ اسے ایک ضروری کام سے جانا ہے۔ وہ جلد ہی لوٹ آئے گا۔ انیس کو مصطفیٰ کے دوست رئوف خان نے نہانے کا جانگیہ دیا اور دھکیل کر تالاب میں اتار دیا۔ اس کا دل بڑھاتے رہے تا کہ وہ تیرتا ہی رہے۔ جب وہ باہر آتا رئوف اسے کھینچ کھانچ کر دوبارہ تالاب میں لے جاتا۔ وہاں وہ زبردستی ادھر سے ادھر تیرنے میں مشغول تھا۔ یہاں مصطفیٰ اور میں تھے۔ فون بجا۔ فون گورنر ہائوس سے آیا تھا۔ جناب، ہم اب اسے زیادہ دیر پانی میں ٹھہرنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔وہ گھٹن کے مارے بیہوش ہو جائے گا۔ اس کا جسم ٹھنڈا پڑ گیا ہے۔ اور وہ تنگ آ چکا ہے۔ پانچ منٹ بعد باہر نکال دینا۔ کہنا کہ میرا ابھی ابھی فون آیا تھا۔ میں پندرہ منٹ میں وہاں پہنچ جائوں گا۔

مزید بڑھیں: چودھری نثار نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ان کے حلقے سے مسلم لیگ (ن) کا کون سا امیدوار مخالفت میں کھڑا ہو گا، بڑی خبر

FOLLOW US