Monday September 23, 2024

لاہور میں دھماکے کی اطلاعات

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے ایک پولیس سٹیشن کی عقبی جانب ایک پراسرار دھماکا ہو گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں تھانے کی عقبی دیوار اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا ہے اس کے علاوہ ایک اہلکار کے بھی زخمی ہو نے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز معین مسعود نے بتایا ہے کہ کاہنہ تھانے کے عقبی حصے میں پر اسرار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تھانے کی عقبی دیوار اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دھماکے کی نوعیت

معلوم کرنے کے لیے بم اسکواڈ اور فرانزک ٹیموں کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے ہیں۔ دھماکا بارودی مواد کا تھا یا گیس کا فرانزک رپورٹ کے بعد پتہ چلے گا۔ ڈی جی آپریشنز کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ابتدائی طور پر پولیس نے تھانہ کاہنہ سے منسلک دکان کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے۔

FOLLOW US