Monday September 23, 2024

تحریک انصاف کا ایک اور انتہائی تیز رفتار یوٹرن نامزد امیدوار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ واپس لے کر سیکرٹر ی الیکشن کمیشن کے بھائی کوٹکٹ دے ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے امیدواروں کو ٹکٹ کے اجرا کا مشکل مرحلہ طے کر لیا ہے تاہم اس کے نتیجے میں کئی انتہائی پیچیدہ اور متنازعہ معاملات نے بھی سر اٹھا لیا ہے ایسا ہی ایک معاملہ حلقہ این اے 84کے امیدوار عامر علی کو جاری کیا گیا ٹکٹ واپس لینا اور ان کی جگہ چودھری بلال اعجاز کو ٹکٹ جاری کیا جانا ہے جو کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کے بھائی ہیں۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے اپنے انتخابی امیدواروں کے ناموںکا اعلان کیا ہے اس موقع پر تحریک انصاف نے یوٹرن کی روایت برقرار رکھی ہے۔تحریک انصاف نے پہلے این اے 84 گوجرانوالہ سے عامر علی کو ٹکٹ

جاری کیا گیا اور بعد میں اسی فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے عامر علی سے ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔واضح رہے کہ عامر علی سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کے بھائی ہیں،تحریک انصاف نے اب این اے 84 سے چوہدری بلال اعجاز کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

FOLLOW US