Monday September 23, 2024

اسی بات کا تو مسلم لیگ (ن) کو ڈر تھا حسن عسکری نے عہدہ سنبھالتے ہی پنجاب کے کتنے افسران کو الیکشن تک صوبے سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی کی زیر صدارت یہاں وزیراعلیٰ آفس میں امن وامان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا،جس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کوسکیورٹی سمیت صوبے میں امن عامہ کے قیام کیلئے کیے جانیوالے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری رضوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

الیکشن کے پرامن ا نعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اورعام انتخابات میں ووٹرز کو اپنے حق رائے دہی کے استعما ل کیلئے پر امن ماحول یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت شفاف ،آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کریگی۔عام انتخابات کا پرامن اور غیر جانبدار انعقاد قومی ذمہ داری ہے جسے ہر حال میں پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعد سیاسی سرگرمیاں بڑھنے سے پولیس اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ذمہ داریاں بھی بڑھیں گی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کی سکیورٹی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ قریبی کوآرڈینیشن رکھی جائے ۔انہوں نے کہا کہ امن عامہ کی فضا کو یقینی بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ چاند رات ،عید اورعید تعطیلات کے دوران سکیورٹی اورامن عامہ کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں ۔اجلاس میں چاندرات،عید اورعیدکی تعطیلات کے دوران عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ کو صحافی اسد کھرل پر تشدد کے واقعہ کی رپورٹ پیش کی گئی۔چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،انسپکٹر جنرل پولیس،سول و عسکری اداروں کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے چہیتے دو درجن افسر صوبہ بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق چیف سیکرٹری زاہد سعید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان پنجاب بدر ہوں گے ، سیکرٹری ٹو سی ایم امداد اللہ بوسال بھی صوبہ بدر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ “آپ نے ایک انتہائی فضول انسان سے شادی کیوں کی” اینکر نے جب یہ سوال ریحام خان سے پوچھا تھا تو اس کے جواب میں انھوںنے کیا سخت لفظ استعمال کیا، کتاب میں انکشاف

FOLLOW US