Monday September 23, 2024

علی محمد خان پانچ سالوں میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے عمرا ن خان نے اپنے اہم رہنما کو پارٹی ٹکٹ کیوں نہیں دیا ، نجی ٹی وی چینل کے دعوے نے سب کو چونکا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے سینکڑوں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔ تاہم چند اہم رہنمائوں کو پارٹی ٹکٹ نہ دیے جانے پر عوامی حلقوں اور میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ انھی اہم شخصیات میں علی محمد خان بھی شامل ہیں ۔ اس بارے میں ایک نجی ٹی وی چینل نے حیران کن دعویٰ

یہ بھی پڑھیں؛ تیسری شادی سے پہلی بھی عمران خان اور پنکی پیرنی کی کیا سرگر میاں تھیں، قندیل بلو چ کو پنکی پیرنی کے بار ے میں کیا بات پتہ چل گئی تھی جس کے بعد اس کا برا انجام ہوا ریحام خان کی کتاب کا نیا اقتباس

کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مردان سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی محمد خان کی 5 سالہ کارکردگی سے پارٹی قیادت مطمئن نہ ہوسکی۔ علی محمد خان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کارکنوں کی رائے سے مشروط کر دیا گیا ہے اور انہیں کارکنوں اور حلقے کے عوام کی آراءسامنے آنے کے بعد ٹکٹ دینے یا نہ دینا کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس حوالے سے پارٹی قیادت سروے رپورٹ موصول ہونے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔کراچی سے فیصل واوڈا کو بھی تاحال ٹکٹ نہیں مل سکا ہے جب کہ عامر لیاقت حسین کو بھی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔ کراچی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے سے متعلق فیصلہ 13 جون کو پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں؛ 2014کے دھرنے کےپیچھے پاک فوج کی کون سی سابق شخصیات تھیں نوازشریف کے تین بار وزیراعظم بننے کی وجہ کیا تھی، عمران خان کے گھر مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزیر کے فارم سے کیا چیزیں آجاتی تھیں، ریحام خان کے چونکا دینے والے انکشافات

FOLLOW US