Monday September 23, 2024

شام کی بریکنگ نیوز ملک بھر میں عام انتخابات کا شیڈول تبدیل ہو گیا ، نئی تاریخ جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ امیدواروں کےلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔ نئے انتخابی شیڈول کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اب 11 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں اور اسی روز امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہوگی، اس سے قبل کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 9 جون مقرر کی گئی تھی۔الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 10 سے 14 جون رکھا تھا لیکن اب نئے شیڈول کے مطابق 19 جون تک کردیا گیا ہے،

کاغذات نامزدگی کی منظوری اور مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 22 جون تک دائر ہوسکیں گی اور اپیلوں کو 27 جون تک نمٹایا جائے گا۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 28 جون کو جاری ہوگی اور امیدوار 29 جون تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 30 جون کو جاری ہوگی اور ملک بھر میں پولنگ 25 جولائی کو ہی ہوگی۔

FOLLOW US