Monday September 23, 2024

تحریک انصاف کے انتہائی اہم رہنما کے ٹکٹ کا معاملہ، اسلام آباد کے شہری بھی اٹھ کھڑے ہوئے، کپتان سے بڑا مطالبہ کر ڈالا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )حلقہ این اے 53 کی عوام نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے چوہدری الیاس مہربان کو ٹکٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ الیاس مہربان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ان خیالات کا اظہار حاجی صغیر چٹھہ ،ناصر چوہدری ،چوہدری منیر چٹھہ نے اپنی برادری سمیت چوہدری الیاس مہربان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کیا حاجی صغیرچٹھہ ودیگر نے کہا کہ ہم این اے 53 سے چوہدری الیاس مہربان کوٹکٹ جاری کا چیئر مین تحریک انصاف عمران خان اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں

۔ چیئرمین عمران خان نظریاتی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے جو دانشمندانہ فیصلہ کریں اس سے کارکنوں کے حوصلے مزید بلند ہو ں گے ۔ انشاء اللہ تحریک انصاف ملک بھر سے کلین سویپ کریگی ۔

FOLLOW US