Monday September 23, 2024

بنی گالہ میں تعمیر کی گئی یہ چیز فوری طور پر مسما ر کردو چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد( )سپریم کورٹ نے بنی گالا میں تجاوزات پر ازخود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے محتسب رپورٹ کی کاپیاں بنی گالہ کے رہائشیوں کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بنی گالہ میں تجاوزات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کورنگ نالے کے اطراف تعمیرات مسمار کردیں ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ بعض رہائشیوں نے وفاقی محتسب سے رجوع کیا ہے، محتسب سے رجوع کرنے والوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، عدالت نے حکم دیا کہ محتسب

رپورٹ کی کاپی رہائشیوں کو فراہم کی جائیں، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ رہائشی چاہیں تو اعتراضات داخل کر سکتے ہیں، مزید کوئی التواء نہیں دیا جائے گا، سارا سیوریج کورنگ نالے میں پھنکا جارہا ہے بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت چوبیس جون تک ملتوی کردی۔

FOLLOW US