Tuesday September 24, 2024

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں پچھلے پانچ روز سے کرفیو نافذ ہے ایسا کس افسوسناک واقعے کے نتیجے میں کیا گیا ، بڑی خبر

جنوبی وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن وانا سمیت چار تحصیلوں میں پانچویں روز بھی کرفیو نافذ رہا۔سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیلوں وانا، برمل، شکئی اور توئی خلہ میں پانچویں روزبھی کرفیو نافذ رہا ٗکرفیو کے خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کیلئے پھرجنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ سہیل خان کیدفتر میں احمد زئی وزیر قبائل کے سرکردہ عمائدین کا گرینڈ جرگہ طلب کیا گیا ۔امکان ہے کہ جرگے میں حکومت کی جانب سے

کرفیو کو ختم کرنے کا اعلان کیا جائیگا۔دوسری جانب کرفیو کی وجہ سے علاقے میں اشیائے خورد ونوش کی کمی ہوگئی ۔4روزقبل وانا کے رستم بازار میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں 2افراد کی ہلاکت اور 30سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے بعد کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

FOLLOW US