راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے سب سے زیادہ دو لت مند شخص بل گیٹس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ئیکر و سافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران امریکی شخصیت نے کامیاب انسداد پولیو مہم پر پاک فوج کی شاندار کارکردگی کو بے حد سراہا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے
جاری کر دہ پیغام میں کہا گیاہے کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران آرمی چیف نے بل گیٹس کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے بہترین مفاد میں مسلسل تعاون جاری رکھیں گے اور پولیو کے انسداد کے نیک کام سے متعلق بل گیٹس کی کوششوں کو سراہا