Tuesday May 13, 2025

یہ اچانک کیا ہو گیا پرویز مشرف کے چاہنے والوںکےلئے بہت بری خبر آگئی سارے کے سارے منصوبے دھرے کے دھر ے رہ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آرمی چیف اور سابق صدر مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف کے پاکستان واپسی کے اعلان کے فوری بعد وزارت داخلہ کی جانب سے ان کا پاسپورٹ بلاک کر دیا گیاہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی احکامات کی روشنی میں وزارت داخلہ نے سابق صدر مملکت پرویز مشرف کا پاسپورٹ بلاک کر دیا ہے ۔ وزارت داخلہ نے

خصوصی عدالت کے حکم کی روشنی میں گزشتہ ماہ 22مئی کو پرویز مشرف کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے سابق صدر پرویزمشرف کا ڈپلومیٹک پا سپورٹ بلاک کر دیا، پرویز مشرف کا پاسپورٹ نمبر AJ0848365ہے ۔وزارت داخلہ نے خط کے ذریعے ایف آئی اے کو بھی پرویز مشرف کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطے کا حکم دے رکھا ہے اور 22 مئی کو ہی ایف آئی اے کو خطمیں کہا تھا کہ وہ انٹرپول سے رابطہ کرے اور انٹرپول کے ذریعہ مشرف کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کی بیرون ملک جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی بیرون ملک نامی گرامی جائیدادیں ضبط کرلی جائیں اور حکم پرعملدرآمد کے لیے ایف آئی اے حکومتی تمام اداروں سے تعاون لے سکتی ہے

نندی پور پاور پراجیکٹ پاکستانی خزانے کےلئے ناسور کر نکلا 22ارب کا پراجیکٹ لاگت بڑھ کر کتنے ارب کا ہو گیا ، چیف جسٹس نے مبینہ کرپشن تحقیقات کا حکم دے ڈالا

 پاکستان کے سابق وزیراعظم مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل