Tuesday May 13, 2025

رات کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز پاکستان کے سابق وزیراعظم مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن سے پہلے بہت بڑی خوشخبری مل گئی ہے ۔ سابق وزیراعظم نے اپنی سابق جماعت مسلم لیگ (ن)سے وابستگی کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔ سابق وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن)کے سابق رکن قومی اسمبلی ظفر اللہ جمالی نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی نے پاکستان تحریک

انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور اس دورا ن انھوںنے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے ۔