Friday May 17, 2024

“فوری طور پر میری ملاقات اس اہم پاکستانی شخصیت سے کروائو” روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اہم بیان دے ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور روس کے تعلقات ہر آنے والی گھڑی میں نئے ایک موڑ میں داخل ہورہے ہیں۔ اب روسی صدر نے بھی اس تعلقات میں پیشرفت کے لئے اہم اعلان کر ڈالا ہے۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن پاکستان کے صدر ممنون حسین نے ملنے کے خواہشمند ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق روس نے پاکستان سے تعلقات مضبوط کرنے اور بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے اور روسی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس (ایس سی او) کانفرنس میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔دوسری جانب پاکستان نے بھی روسی صدر کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے اور ولادی میر پیوٹن اور ممنون حسین کے درمیان ملاقات طے

پا گئی ہے۔ذرائع کے مطابق روسی صدر ولادی میرپیوٹن اور صدرِمملکت ممنون حسین کے درمیان ملاقات ایس سی او کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہو گی اور اس حوالے سیکیورٹی ڈویژن نے ناصر جنجوعہ کے دورہ روس کے دوران پیش رفت سے صدرکو آگاہ کر دیا جبکہ ناصر جنجوعہ نے خطے میں پاکستان کی اہمیت سے روسی حکام کو تفصیل سے آگاہ کیا تھا۔

FOLLOW US