Saturday May 18, 2024

نگران وزیرخارجہ ، وزیر خزانہ اور وزیر دفاع کے عہد ے کون سنبھالنے والا ہے، نام سامنے آگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک نے نگران وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے، وزیر خارجہ کیلئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب حسین عبداللہ ہارون کا نام زیر غور ہے جبکہ سابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد نعیم لودھی کا نام بھی کابینہ میں شمولیت کیلئے زیر غور ہے، ان کے محکمے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع اور دفاعی پروڈکشن کی وزارت لیفٹیننٹ جنرل (ر)خالد نعیم لودھی کو دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ وزیر خزانہ کیلئے سابق گورنر اسٹیٹ بینک بیگم شمشاد اختر کا نام زیر غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ پیر تک نگران کابینہ کی تشکیل کیلئے

مشاورت کا عمل مکمل کرلیا جائے گا اور نگران کابینہ آئندہ ہفتے حلف اٹھائے گی، نگران کابینہ میں 12 سے 14 وفاقی وزراء شامل کئے جا رہے ہیں، کئی ریٹائرڈ بیورو کریٹس کے نام بھی زیر غور ہیں، حسین عبداللہ ہارون کو وزیر خارجہ کیلئے پسندیدہ قرار دیا جا رہا ہے،

FOLLOW US