Saturday May 18, 2024

تحریک انصا ف نے اپنی ساکھ بچانے کےلئے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کےلئے کس کو نامزد کیا جا رہا ہے، اہم رہنما کا بیان جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ نے دِل بڑا کر لیا،خیبرپختونخوا کی اہم ترین شخصیت کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے لئے رضامند، تحریک انصاف کو حیرت انگیز پیش کش کردی گئی، تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے ناصر درانی کو منا کر نگران وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی پیشکش کردی جمعہ کے روز اسپیکر پنجاب اسمبلی کی موجودگی میں رانا ثناء اللہ اور محمود الرشید کی ملاقات ہوئی جس میں رانا ثناء اللہ نے محمود الرشید کو پیشکش کی کہ وہ سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا ناصر درانی کو راضی کریں تو ن لیگ انہیں نگران وزیر اعلیٰ بنانے کیلئے تیار ہے محمود الرشید نے کہا کہ فیصلہ اتفاق رائے سے ہوجائے تو بہتر ہوگا کوشش کرتے ہیں کہ ناصر درانی مان جائیں۔

FOLLOW US