Saturday May 18, 2024

ریحام خان کی کتاب جاری ہو گئی عمران خان کے علاوہ ایک اور شخصیت پر انتہائی شرمنا ک الزامات عائد کر دیے گئے مسلم لیگ (ن) نے کپتان کی سابقہ اہلیہ کو کیا خفیہ پیغام بھجوا دیا، چونکا دینے والے انکشافات

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات کا بگل بجتے ہی شریف برادران نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے لکھوائی گئی کتاب لندن میں جاری کروا دی ہے۔ کتاب کی باضابطہ تقریب رونمائی ریحام خان آئندہ ہفتے لندن میں ہی کریں گی۔ ریحام خان نے سیاسی مقاصد کیلئے لکھی گئی کتاب میں خاوند اور بیوی کے مقدس رشتے کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔

ریحام خان نے اپنے سابقہ خاوند اعجاز خان پر گھٹیا الزامات کی بوچھاڑ کے ساتھ ساتھ عمران خان کی ذات پر بھی ذومعنی حملے کئے ۔لندن میں کتاب پڑھے جانے کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے ریحام خان کے اپنے کردار پر سوالات اٹھا دیئے۔ پاکستانی نژاد ایک شہری نے برطانوی عدالت سے بھی رجوع کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان سے طلاق لینے کے بعد میاں شہباز شریف اور امیر مقام کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کیلئے کٹھ پتلی بن جانے والی ریحام خان نے عام انتخابات کا اعلان ہوتے ہی لندن میں اپنی کتاب کے اجراء کا اعلان کردیا ہے اور آئندہ ہفتے اس کی باقاعدہ تقریب رونمائی بھی کروانے جارہی ہیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ریحام خان کو پیغام دیا ہے کہ تقریب رونمائی پر مسلم لیگ (ن) کی چھاپ نہ لگنے دی جائے اور تقریب میں زیادہ سے زیادہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مدعو کیا جائے۔ لندن میں اپنی کتاب کے اجراء کا اعلان کردیا ہے اور آئندہ ہفتے اس کی باقاعدہ تقریب رونمائی بھی کروانے جارہی ہیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ریحام خان کو پیغام دیا ہے کہ تقریب رونمائی پر مسلم لیگ (ن) کی چھاپ نہ لگنے دی جائے اور تقریب میں زیادہ سے زیادہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مدعو کیا جائے۔

FOLLOW US