Saturday May 4, 2024

سندھ سب سے آگے نکلا، وہ کام کر دکھایا جو باقی صوبے اب تک نہ کر سکے ، حیران کن خبر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ میں نگراں وزیراعلی کا فیصلہ ہوگیا تاہم پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اب تک معاملہ کھٹائی میں پڑا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران نگراں وزیراعلی کے لیے سابق چیف سیکریٹری فضل الرحمان کے نام پر اتفاق ہوا۔گورنر سندھ

محمد زبیر آج فضل الرحمان سے نگراں وزیراعلی کا حلف لیں گے جو 2007 سے 2010 تک سندھ میں بطور چیف سیکرٹری خدمات انجام دے چکے ہیں۔خیبرپختونخوا میں نگراں وزیراعلی کے نام پر وزیراعلی پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسمبلی ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے 3 نام اسپیکر کو بھیج دیے جن میں مفتی فضل غفور، نور سلیم خان اور محمود بیٹنی کا نام شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے نگراں وزیراعلی کے لیے منظور آفریدی اور جسٹس (ر) دوست محمد کے نام دیے ہیں تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام ابھی نہیں ملے۔بلوچستان میں سابق وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو اور سابق اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال کی 5 نشستیں ہوئیں جو بے نتیجہ رہیں، نگراں وزیراعلی کے نام پر مشاورت کے لیے دونوں کی آج دوبارہ ملاقات ہوگی۔ نگراں وزیراعلی کے لیے عبدالقدوس بزنجو نے 3 اور عبدالرحیم زیارتوال نے 2 نام تجویز کیے ہیں اور دونوں کا اپنے تجویز کردہ نام پر اصرار برقرار ہے جو ڈیڈ لاک کی اہم وجہ ہے۔پنجاب میں نگراں سیٹ اپ پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلاف برقرار ہے، نگراں وزیراعلی کے لیے نامزد ناصر محمود کھوسہ کا نام واپس لیے جانے کے بعد معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے نگراں وزیراعلی کے لیے ناصر محمود کھوسہ کا نام پیش کیا گیا جسے بعدازاں یہ کہہ کر واپس لے لیا گیا کہ یہ ‘حکومت کا بندہ’ ہے۔

FOLLOW US