Saturday May 4, 2024

پنجاب میں شہبازشریف کی حکومت ختم ہونے پر ان کی اہلیہ تہمینہ درانی نے خوشی منا کر ہر ایک کو حیران کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلسل دس سال پنجاب پر حکومت کرنے والے شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ان کی حکومت کی مدت ختم ہونے پر سکھ کا سانس لے لیا۔دو روز قبل تہمینہ درانی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ یہ سب پورا ہوا۔انہوں نے شہباز شریف کے دور اقتدار کو کافی پریشان کن بھی قرار دیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ شہباز شریف گھر میں بھی سب کو کام پر لگا دیتے ہیں ،یہاں تک کہ کچن میں بھی ان کی ان کی رفتار کا کوئی مقابلہ نہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہبا زشریف کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرگودھا کے 70سالہ بوڑھے نے راولپنڈی کی 28سالہ خاتون سے شادی کر لی، اور پھر ایسا نتیجہ نکلا کہ سوائے پچھتاوے کے کچھ ہاتھ نہ آیا

FOLLOW US