Saturday May 18, 2024

پٹرول کی قیمت میں آج سے نہیں بلکہ کس تاریخ سے اور کتنا اضافہ ہونے والاہے، بڑی خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے 7 جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، نئی قیمتوں کا فیصلہ نگران حکومت کرے گی۔ جمعرات کو وزارت خزانہ سے جاری ایک بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ چونکہ ہماری حکومت (آج) اپنی مدت مکمل کر چکی ہے، اس لئے وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 7 جون تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نگران حکومت نئی قیمتوں کے تعین کے بارے میں فیصلہ کرسکے ۔

FOLLOW US