Saturday May 18, 2024

عمران خان کی افطاری سے پہلے شربت پینے کی تصویر کی حقیقت کیا نکلی، جان کر آپ بھی چونک جائیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کرتی رہی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹیبل پرافطاری کے لوازمات پڑے ہیں ۔ اور آس پاس چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے علاوہ کئی لوگ موجود ہیں۔ تصویر میں دیکھی جا رہی گھڑی پر چھ بجے ہیں لیکن عمران خان شربت پی رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا کہ اول تو عمران خان کے ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے روزہ نہ رکھنے کا کوئی بھی جواز نہیں تھا ۔ اگر نہیں بھی

رکھا تو وہاں پر موجود لوگوں کے روزے کا احترام تو کر لیتے۔ لیکن اس بارے میں اب حقیقت سامنے آگئی ہے۔ اس تصویر کی اصل حقیقت کچھ یوں ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رمضان سے قبل گولڑہ شریف کا دورہ کیا جہاں ان کی خاطر مدارت کی گئی۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر ایک نوید اقبال نامی صارف نے شیئر کی اور اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنے قائد عمران خان صاحب کے ساتھ گولڑہ آمد، پیر آف گولڑہ نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس دورے کے موقع پر عمران خان شربت پی رہے ہیں جبکہ کھانا بھی ٹیبل پر موجود ہے۔

FOLLOW US