Saturday May 18, 2024

” 12ہزار ملازمین پر تین ارب روپے خرچ” حکومت نے اپنے اقتدار کے آخر دن کیا اعلان کر ڈالا، دھماکے دار خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تمام سرکاری ملازمین کیلئے تین تنخواہوں کا اعلان کرنے کے بعدجاتے جاتے حکومت نے بڑا سرپرائز دیدیا، وفاقی کابینہ کے آخری اجلاس میں حیرت انگیز فیصلہ سنادیاگیا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آخری اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے19 نکاتی ایجنڈے کی منظوری د ے دی، کابینہ میں فیصلہ کیاگیا وزارت خزانہ،ایف بی آر،پلاننگ کمیشن،بجٹ سازی میں شریک ملازمین کیلئے اعزازیہ کی منظوری،وفاق کے

تمام ملازمین کو اعزازیہ نہیں دیاجاسکتا،12ہزارملازمین کواعزازیہ دینے پر3ارب روپے خرچ ہوں گے۔جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آخری اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے19 نکاتی ایجنڈے کی منظوری د ے دی۔کابینہ نے ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے تعینات کرنے کی منظوری دے دی ،ان وزارتوں کے12 ہزارملازمین کو3بنیادی تنخواہ کے برابراعزازیہ دیاجائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: اس سیاستدان نے میری بہت ہمت بندھائی تھی، اس لئے مجھے یہ آج تک پسند ہے فاروق بندیال کی زیادتی اور ڈکیتی کا واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد اداکارہ شبنم کا حیران کن بیان سامنے آگیا

FOLLOW US