Wednesday January 22, 2025

ٹکٹوں کی تقسیم کےلئے مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا، چودھری نثار آئوٹ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری نثار باہر، مسلم لیگ (ن) نے آئندہ الیکشن میں پنجاب سے امیدواروں کے چناؤ کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا،دھماکہ خیز اعلان، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے آئندہ الیکشن میں صوبہ پنجاب سے امیدواروں کے چناؤ کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ۔ بورڈ کے سربراہ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف ہوں گے ۔ بورڈ 24 اراکین پر مشتمل ہو گا ۔بورڈ میں راجہ ظفر الحق ، شاہد خاقان عباسی ، خواجہ آصف ، احسن اقبال کے

علاوہ حمزہ شہباز اور مریم نواز بھی شامل ہیں ۔ پارلیمانی بورڈامیدواروں کے انٹرویو کرکے حتمی امیدواروں کا چناؤ کرے گا ۔ پارلیمانی بورڈ میں مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماء چوہدری نثار کو شامل نہیں کیا گیا۔

FOLLOW US