Tuesday November 11, 2025

اسلام آباد کے نوجوان کو کچلنے والا امریکی سفارتکار امریکہ روانہ ، پاکستانیوں کےلئے افسوسناک خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلا م آباد میں ایک 22سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان کو گاڑی کے نیچے کچلنے والے امریکی سفارتکار کی پاکستان سے روانگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا ہے ۔ اور وہ امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔ پاکستانی حکومت نے عتیق نامی نوجوان کو گاڑی تلے کچل کر ہلاک کرنے والے سفارتکار کے معاملے پر گھٹنے ٹیک دیے ہیں ۔واضح رہے کہ اسلا م آباد ہائیکورٹ نے بھی وزارت داخلہ کو کرنل جوزف کا نام دو ہفتوں

میں ای سی ایل میں ڈالنے کےلئے دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ اس بارے میں امریکہ کے سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ کرنل جوزف کو مکمل طورپر سفارتی استثنیٰ حاصل ہے۔