Sunday May 19, 2024

چیف جسٹس نے وزیر اعظم کی فضائی کمپنی ائیر بلیو کے خلاف بڑا حکم جاری کر دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے دو پرائیویٹ فضائی کمپنیوں کو اپنے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق نہ کروانے پر جرمانے کا حکم دےدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں پاکستان ائیر لائنز کی مبینہ پرائیویٹائزیشن اور ڈگریوں کے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس کے استفسار پر ائیر بلیو کے منیجنگ ڈائریکٹر جنید خان نے بتایا کہ ائیر لائن میں 101پائلٹوں سمیت عملے کے 250افراد ہیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نےڈگریوں کی تصدیق میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے ایئر بلیو کو 50ہزار

روپے جرمانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیسے فاطمہ فاؤنڈیشن میں جمع کر وا دیں۔چیف جسٹس نے معلومات نہ ملنے پر شاہیں ائیر لائن کے سربراہ کی سرزنش کی اور ایک لاکھ جرمانہ کر دیا ۔عدالت نے حکم دیا کہ جرمانہ فاطمہ فاؤنڈیشن میں جمع کر وا دیں۔

FOLLOW US