Sunday January 19, 2025

انسداد دہشتگردی کی عدالت، عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور

اسلام آباد : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔وکیل فیصل چوہدری نے استدعا کی کہ عمران خان کو عدالت کے سامنے آنے دیں۔ جج راجہ جواد عباس نے کہا عمران خان کو بیٹھا رہنے دیں، ضرورت نہیں ہے۔ وکیل بابر اعوان نے ایف ائی آر پڑھ کر سنائی جس کے مطابق مجسٹریٹ علی جاوید نے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرایا، مقدمہ کے مطابق عمران خان کی تقریر سے 3 لوگوں کو دھمکیاں دی گئیں۔آئی جی، ایڈیشنل آئی جی اور مجسٹریٹ کا نام لکھا گیا۔پولیس نے دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا۔عمران خان نے کہا شرم کرو کیا شرم کرو کہنا جرم ہے۔ شرم کرو کے الفاظ کو دھمکی بنا دیا گیا ورنہ کئی وزیر اس حکومت کے اندر ہوتے۔

گرفتاری یا پھر ضمانت۔۔؟ کپتان کیلئے آج کا دن انتہائی اہم ، اسلام آبادکی انسداد دہشتگردی عدالت سے بڑی خبر

عمران خان نے کہا مجسٹریٹ صاحبہ زیبا آپ بھی تیار ہو جائیں آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے،آئی جی اور ڈی آئی جی کو کہا تمھیں نہیں چھوڑنا، کیس کریں گے۔اسی لیے اقوام متحدہ نے نوٹس لیا ،پوری دنیا چیخ اٹھی ہے۔ وکیل بابر اعوان کے دلائل کے بعد عدالت نے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔عمران خان کی ضمانت یکم ستمبر تک منظور کی گئی۔
عمران خان کو ایک لاکھ کے حفاظتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا۔اس سے قبل عمران خان نے درخواست قبل از ضمانت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دائر کر دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے انتقامی کارووائی کے تحت انسداد دہشتگردی کا مقدمہ بنایا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرے۔ کوئی جرم کیا، نہ کریمنل ریکارڈ ہے،پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔

عمران خان ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں، حامد میر کا دعویٰ

عدالت ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 25 اگست تک راہداری ضمانت منظور کر لی تھی،عدالت نے پولیس کو عمران خان کو گرفتار کر نے سے روک دیا تھا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار نے کیس پر سماعت کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ بائیو میٹرک کرانے کیلئے ضمانت چاہتے ہیں ؟عدالت نے عمران خان کے بائیو میٹرک تصدیق کا اعتراض دور کر دیا۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان ٹرائل کورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں،حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

FOLLOW US