Monday January 20, 2025

آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے کی اطلاعات،کورکمانڈرکوئٹہ سمیت اہم شخصیات سوارتھیں

اسلام آباد: پی اے ایف فیصل بیس کی انفارمیشن رپورٹ کے مطابق یکم اگست 2022کو ہیلی کاپٹر نے شام 5بج کر10منٹ پر اوتھل سے پی اے ایف فیصل بیس کےلئے اڑان بھری جسے6بج کر 5منٹ پر پہنچنا تھا،ہیلی کاپٹر کے نہ پہنچنے پر اس کی تلاش کی کوششیں شروع کی گئیں ۔6بجکر50منٹ پر سیون آرمی ایوی ایشن کے ایم آئی 17اور تقریباً8بجکر10منٹ پر پی اے ایف بیس مسرور سے آگسٹا نے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔پولیس کو ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر لسبیلہ سے ملحقہ سسی پنوں کے مقام پر گرا ہے جس پر پولیس اور آرمی کی ٹیمیں مذکورہ مقام کی طرف روانہ ہوگئیں۔

پیٹرول سستا ہونے کے بعد بجلی کے بلوںمیں بھی کمی کا امکان ، پاکستانیوں کوبڑی خوشخبری سنا دی گئی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی 12 کور بھی سوار تھے،آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے اور ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف آپریشن کا معائنہ کررہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں فلڈ ریلیف آپریشن میں مصروف تھا۔دوسری جانب نمائندہ جیو نیوز کے مطابق سسی پنوں کے مزار کے پاس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا ہے اور 5 افراد کے شہادت کی اطلاع ملی ہے۔

FOLLOW US