Sunday January 19, 2025

صورتحال مزید سنگین ، اہم صوبے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

کراچی : سندھ میں شدید بارشوں کے پیش نظر محکمہ صحت نے ایمرجنسی نافذ کر دی ، میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ۔ سندھ میں بارشوں کے پیش نظر محکمہ صحت نے ایمرجنسی نافذ کر دی ، محکمہ صحت نے تمام اضلاع میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کرنےکی ہدایت دی ، محکمہ صحت کی جانب سیلاب زدہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کرنےکی ہدایت کی گئی جبکہ ہرضلع میں ادویات کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔خیال رہے کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس سے اموات کی مجموعی تعداد 136 ہو گئی جبکہ سینکڑوں مکانات ، پل اور شاہرات پانی کی نذر ہو گئے ۔

عمران خان کے وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنے کا معاملہ، اصل کہانی سامنے آ گئی عمران خان کے انکار پر مونس الہیٰ نے کہا یہ کرسی آپ کی وجہ سے ہی ملی ہے لہذا آپ اس کرسی پر بیٹھیں۔سینئر صحافی حامد میر کا دعویٰ

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) کے مطابق مختلف حادثات میں 136 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں 33 خواتین ، 47 بچے اور 56 مرد شامل ہیں جبکہ 70 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 13 ہزار 535 مکانات متاثر ہوئے ، 3 ہزار 406 مکمل تباہ ہو گئے ، 16 پلوں اور 640 کلو میٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پانی میں بہہ کر 23 ہزار 13 مویشی ہلاک ہوئے ، 8 ڈیم اور متعدد بند متاثر ہوئے ، ایک لاکھ 98 ہزار ایکڑ پر کاشت فاصلوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا۔

سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑیوں کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کر دیا

FOLLOW US