گوجرانوالہ: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی سازش کے تحت بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکھٹا کردیا گیا، یہ بڑے بڑے مافیاز لوگوں کا خون چوستے ہیں، ہم ایک قوم بن کر ان کا مقابلہ کریں گے اور انہیں شکست دیں گے، ہم نے نکل کر سازش کرنے والوں کو بتانا ہے کہ ہم زندہ اور آزاد قوم ہیں۔ پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا گوجرانوالہ اسلام آباد مارچ کے لیے تیار ہے،پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکو ایک طرف کھڑے ہو گئے ہیں، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اس کو انقلاب کہتے ہیں۔
دانیہ کو کسی اورمقصد کیلئے لایا تھا۔ عامرلیاقت کے نئے بیان نے پھانڈا پھوڑ دیا
سابق وزیراعظم نے کہا کہ 21 سال کرکٹ کھیلی کبھی اسٹیڈیم میں اتنے لوگ نہیں دیکھے، مجھے اندازہ ہی نہیں تھا کہ گوجرانوالہ میں اتنی تعداد میں لوگ ہیں، گوجرانوالہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ سیاست نہیں ہورہی بلکہ انقلاب آرہا ہے، سارا بڑا مافیا، ڈاکو ایک طرف اور قوم دوسری طرف کھڑی ہوگئی ہے، بڑے ڈاکو، مافیاز کرپٹ سسٹم کے ذریعے لوگوں کا خون چوستے ہیں، ہم اس مافیا اور ڈاکوؤں کا مقابلہ کریں گے اور بری طرح شکست دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ امریکی سازش کے ذریعے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کرکے منتخب حکومت کو گرایا گیا، پہلے سازش ہوتی ہے اس کے بعد مداخلت ہوتی ہے، یہ سمجھ رہے تھے جب بھی وزیراعظم کو ہٹایا جاتا ہے تو مٹھائیاں تقسیم ہوتی ہیں، وزیراعظم کو سازش کے ذریعے نکالا گیا تو قوم سڑکوں پر نکل آئی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری قوم زندہ قوم ہے، آزاد قوم ہے، اسی لیے آج سڑکوں پر ہے، امریکی سازش کو ناکام بنانے کے لیے اسلام آباد بلا رہا ہوں، ہماری حکومت اس وقت ہٹائی گئی جب تاریخ میں سب سے تیزی سے ملکی دولت میں اضافہ ہورہا تھا، پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایکسپورٹ ہمارے دور میں ہوئی، ہمارے دور میں 26 فیصد ایکسپورٹ بڑھی۔