Sunday January 19, 2025

صدر علوی، وزیراعظم شہبازشریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے کہے گا، منحرف ارکان اب ووٹ نہیں ڈالیں گے،جبکہ اتحادی ایم کیوایم اور بی اے پی بھی ساتھ نہیں ہوگی، شیخ رشید

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صدر علوی ، وزیراعظم شہبازشریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے کہے گا، منحرف ارکان اب ووٹ نہیں ڈالیں گے،جبکہ اتحادی ایم کیوایم اور بی اے پی بھی ساتھ نہیں ہوگی، طے ہوگیا ہے31مئی تک معیشت داں نگران وزیراعظم آرہا ہے، یہ نیوکلیئر اسٹیٹ ہے ، اگر دیوالیہ ہوئی تو کہا جائے گا کہ بم ہمارے حوالے کرو تم اس کی حفاظت نہیں کرسکتے۔

حفیظ شیخ کا نام نگران وزیر اعظم کے لئے تقریباً فائنل، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ 31 مئی تک اہم فیصلے آجائیں گے، یہ ختم ہوگئے ہیں، مسلم لیگ ن استعمال ہوئی ان کا چالیسواں ہو رہا ہے، یہ لوگ کہتے تھے کہ ووٹ کو عزت دیں گے،انہوں نے آج عظیم فوج کو کہا کہ لانگ مارچ سے بچایا جائے، ہمیں ڈیڑھ سال کی گارنٹی دی جائے، پنڈی میں 200روپے کا ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عدالت کا فیصلہ ہمارے حق میں آیا ہے، جب عدالت کافیصلہ 12بجے آیا تھا وہ بھی ہمارے حق میں تھا، اب فیصلہ ہوگا جب صدر مملکت کہے گا اعتماد کا ووٹ لیں، ایم کیوایم اور بی اے پی اپوزیشن کے ساتھ بیٹھی ہوگی،ق لیگ کے دو ووٹ بھی ان کے پاس نہیں ہوں گے۔اسلام آباد سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر فیض آباد، ایک طرف روات اور دوسری طرف بہارہ کہو آجاتا ہے، ڈی سی اسلام آباد کا وزیراعظم ہوتا ہے، شہبازشریف کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔

خاتون ٹک ٹاکر نے ویڈیو بنانے کی خاطر مارگلہ پہاڑی پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی

انہوں نے کہا کہ جب صدر علوی کہے گا تو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، تو وہاں منحرف ووٹ نہیں ڈالیں گے، طے ہوگیا ہے31مئی تک معیشت داں نگران وزیراعظم آرہا ہے، یہاں اسلام آباد میں 20نہیں 30لاکھ لوگ آئیں گے، اس سے پہلے طے کیا جائے کہ الیکشن کب ہوں گے اور نگران وزیراعظم کون ہوگا، یہ نیوکلیئر اسٹیٹ ہے ڈیفالٹ ہونے جارہی ہے، اگر دیوالیہ ہوئے تو کہا جائے گا بم ہمارے حوالے کرو تم اس کی حفاظت نہیں کرسکتے۔ ہماری عظیم دوراندیش اور باخبرہے، انہوں نے چودہ بار فوج کے خلاف بدزبانی کی، انہوں نے لانگ مارچ کیلئے فوج سے مدد مانگی، لیکن انہوں نے کہا اپنا کام خود کریں، ایم کیوایم نے ٹی وی پر کہا اب بی اے پی کا بھی آپ سن لیں گے، آصف زرداری نے ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر لاہور کے لکشمی چوک میں ان کی سیاست کو غرق کیا ہے۔مشکل حالات میں اتحادی ساتھ نہیں کھڑے ہوتے۔ایم کیوایم ساتھ چھوڑ گئی ہے، انہوں نے مجھے کہا کہ غلط فیصلہ ہوگیا تھا۔

“سپریم کورٹ کے شکر گزار، حمزہ آرام سے اچکن رکھ دو، اب مرغی بھی سستی ہوگی” عمران خان کا ردِ عمل آگیا

FOLLOW US