Monday January 20, 2025

گرفتاریاں اور جلسہ ،سابق وزیراعظم عمران خان کا ہر صورت سیالکوٹ پہنچنے کا اعلان

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مسیحی برادری کے احتجاج اور عثمان ڈار کی گرفتاری کے بعد جلسے کا مقام سی ٹی آئی سے تبدیل کرتے ہوئے وی آئی پی گراونڈ کر دیا گیاہے، بلااجازت جلسہ کرنے پر پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا جس میں عثمان ڈار سمیت متعدد پی ٹی آئی کارکنان کو حراست میں لیا گیا، صورتحال کو دیکھتے ہوئے اب عمران خان خود بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے ہر صورت سیالکوٹ جانے کا اعلان کر دیاہے،

عمران خان سے ملنے ایک خاندان مردان سے پیدل اسلام آباد پہنچ گیا

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری حکومت نےکبھی انکا کوئی جلسہ،دھرنا یا ریلی وغیرہ نہیں روکی کیونکہ ہم جمہوریت سےمخلص ہیں۔ میں آج سیالکوٹ میں ہوں گا اور اپنےتمام لوگوں کو ہدایات دے رہا ہوں کہ باہرنکلیں اور بعدازنمازِعشاءاپنےشہروں/علاقوں میں اس فسطائی امپورٹڈحکومت کیخلاف احتجاج کریں۔ ‘‘ عمران خان کا مزید کا کہناتھا کہ ’’جب بھی اقتدار ملتاہے،SCپر چڑھائی،ماڈل ٹاؤن میں قتلِ عام،ججوں کورشوت دینےاورنواز شریف کیجانب سےخودکوامیر المؤمنین قراردیےجانےجیسی حرکتیں کرتےہیں۔اپوزیشن میں جمہوریت کامنفی استعمال،حکومت میں جمہوری اقدارکا جنازہ نکالتےہیں۔مگرلوگ اب ان کیخلاف کھڑےہوچکے ہیں۔‘‘

عثمان ڈار کی گرفتاری، سیالکوٹ کی صورتحال پر تحریک انصاف نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

سابق وزیراعظم نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’کوئی شک میں نہ رہے،میں آج سیالکوٹ جاؤں گا۔امپورٹڈ حکومت نےہماری قیادت اورکارکنان کیخلاف سیالکوٹ میں جو کچھ کیاوہ اشتعال انگیزضرورہےمگرغیرمتوقع ہرگزنہیں۔ ضمانت پررہامجرموں کےاس ٹولے اورلندن میں مقیم ان کےعدالت سےسزا یافتہ قائدنےہمیشہ اپنےمخالفین کیخلاف فسطائی حربےاستعمال کئےہیں۔

FOLLOW US