Saturday November 23, 2024

“حکومت جانی معمولی چیز ہے ، 3 چوہوں جان بھی چلی جائے تو تم کو نہیں چھوڑوں گا “: وزیر اعظم نے “پیغام ” دیدیا

کمالیہ : وزیر اعظم نے کمالیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے “پیغام ” دیدیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ” 3 چوہوں کو پیغام ہے ، حکومت جانی معمولی چیز ہےجان بھی چلی جائے تو تم کونہیں چھوڑوں گا ۔سارے زور لگا رہے ہیں کہ عمران خان نے کرپشن کیسز ختم نہ کیے تو حکومت نہیں چلنے دیں گے”۔ ” جیو نیوز ” کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ” شہباز شریف کے کبھی کمر میں دردہوجاتا ہے تو کبھی وکیل نہیں آیا، شہباز شریف کو پتا ہے اگر عمران خان تھوڑی دیر اور رک گیا تو اس کو جیل جانا ہے، آج سارے نیب زدہ اکٹھے ہوگئے ہیں۔اسحاق ڈار کے والد کی سائیکلوں کی دکان تھی، آج اسحاق ڈار کا رہن سہن دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ ملک کا کتنا پیسا لے کر گئے، پہلے انہوں نے این آر او لینے کی پوری کوشش کی، پرویز مشرف نے ان کو این آر او دیا،ان کی کرپشن معاف کردی۔ان کی کوشش حکومت گرا کر اقتدار میں آنا اور نیب کو ختم کرنا ہے۔”

ناظم جوکھیو قتل کیس میں مفرور پی پی رکن اسمبلی وطن واپس آ گئے تحریک عدم اعتماد میں ووٹ ڈالیں گے،سندھ ہائیکورٹ سے 10 دن کی حفاظتی ضمانت کرا لی

وزیر اعظم نے کہا کہ “نواز شریف کو جب سے جانتا ہوں جب وہ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کررہا تھا، نوازشریف جیم خانہ میں جب بھی کرکٹ کھیلتا تھا اپنے امپائر کھڑے کرکے کھیلتا تھا۔نواز شریف نے صحافت پر پیسا لگایا، چھانگا مانگا کی سیاست شروع کی ، نواز شریف نے اراکین پارلیمنٹ کی خرید و فروخت شروع کی۔نواز شریف نے ابھی سے عدلیہ میں تقسیم شروع کردی ہے ، یہ کبھی آزاد عدلیہ نہیں چلنے دے گا، کرپٹ آدمی کبھی آزاد عدلیہ نہیں چاہتا، پھر یہ عدلیہ پر حملہ کرے گا۔ نواز شریف کا اگلا حملہ فوج پر ہوگا، نواز شریف کا ہر آرمی چیف سے جھگڑا رہا ہے ، نواز شریف فوج کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے ۔”

کل پریڈگراؤنڈمیں جلسہ نہیں،تاریخ رقم ہونےجارہی ہے،اسدعمر

وزیر اعظم نے کہا کہ” یورپی یونین کے سفیروں پر تنقید کیوں نہ کروں ،انہوں نے سفارتی پروٹوکول توڑا تھا، شہباز شریف نے کہا عمران خان کو ایبسلوٹلی نوٹ نہیں کہنا چاہیے تھا۔ کبھی نہیں کہتا کہ امریکا اور یورپی یونین سے تعلقات خراب کریں، تعلقات اچھے کرنے اور ان کے جوتے پالش کرنے میں فرق ہوتا ہے، جن کا چوری کا پیسا باہر ملکوں میں پڑا ہے وہ کبھی آزاد خارجہ پالیسی نہیں بننے دیں گے، کبھی اس کو ووٹ نہ دو جس کا پیسا ملک سے باہر پڑا ہو۔”
وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ “برصغیر میں سب سے کم بے روزگاری پاکستان میں ہے ۔”

‘وزیراعظم نے بہت دیر کر دی ملاقات میں کوئی فیصلہ نہیں ہونے جا رہا، ق لیگ کے رہنما نے ملاقات سے قبل حکومت کو واضح کردیا

FOLLOW US