Monday January 20, 2025

اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

اسلام آباد: اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا گیا تھا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد جمع کرانے شاہدہ اخترعلی، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، شازیہ مری، نوید قمر، رانا ثنااللہ اور ایاز صادق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچ تھے۔

روسی افواج طوفان کی طرح یوکرینی دارالحکومت کیف پہنچنے لگیں، یوکرین ہتھیار ڈالنےجا رہا ہے؟ امریکا نے بڑا دعویٰ کر دیا

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت اپوزیشن کا وفد وزیراعظم عمرا ن خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کیلئے اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچاتھاہے ۔ ن لیگ کا کچھ ہی دیر قبل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام اراکین اسمبلی کو آئندہ تین ہفتوں کیلئے اسلام آباد میں رہنے اور اجلاس کے وقت ہر صورت حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

“عمران جیت گیا تو چھوڑے گا نہیں، ہار گیا تو گھر بیٹھے گا نہیں” شیخ رشید نے اپوزیشن کو خبردار کردیا

FOLLOW US