Saturday April 27, 2024

عوام کے لیے بڑی خوشخبری ،حکومت نے عام استعمال کی اہم ترین چیز سستی کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کرنے کی منظوری دےدی۔نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا میں مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی سماعت ہوئی جس میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی فی یونٹ 44 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی۔درخواست میں کہا گیا

کہ مارچ میں بجلی پیداوار پر فی یونٹ فیول لاگت 44 پیسے بڑھی، مارچ میں کل 8 ارب 74 کروڑ یونٹ بجلی بنی، مارچ میں بجلی پیداوار پر کل لاگت 53 ارب 95 کروڑ روپےرہی۔نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 86 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

FOLLOW US