Sunday April 28, 2024

اناللہ واناالیہ راجعون پاکستانی فلم میں کام کرنیوالی 34سالہ اداکارہ انتقال کرگئیں

دبئی (ویب ڈیسک )مراکش سے تعلق رکھنے والی معروف ماڈل و اداکارہ وائم عمار اچانک دبئی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئیں۔اطلاعات کے مطابق پاکستانی فلم ‘عشق خدا’ میں کام کرنے والی اداکارہ کی عمر محض 34 برس تھی۔ انہوں نے بولی وڈ فلموں کام کرنے کے ساتھ ساتھ کئی بھارتی چینلز پر خصوصی میزبان کے فرائض بھی انجام دیئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق اداکارہ کو دبئی میں اچانک دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے وہ اپنی جان کی بازی ہار گئیں۔ انہیں فلم ‘عشق خدا’ میں پاکستانی ڈائیریکٹر رفیق نے کاسٹ کیا تھا۔

FOLLOW US