Sunday May 19, 2024

ملک کا دفاع مزید مضبوط ہو گیا چین میں تیار کیے جانے والے پہلے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس طغرل نے پاک بحریہ میں شمولیت

اسلام آباد : پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے پہلے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس طغرل نے پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کرلی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس طغرل کی کمشننگ تقریب ہڈونگ ڑونگوا شپ یارڈ چائنہ میں منعقد ہوئی،چین میں پاکستان کے سفیر جناب معین الحق تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس طغرل مہلک جنگی ہتھیاروں اور جدید آلات سے لیس ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ جہاز سطح آب، زیر آب اور فضا میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستانی سفیر معین الحق نے کہاکہ پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے خطے میں امن و استحکام کی کاوشوں میں مزید بہتری آئے گی۔ پاکستانی سفیر معین الحق نے کہاکہ جدید سامان حرب سے لیس جہاز کی تیاری پاک چین دوستی کا نیا باب ہے،اس طرز کے مزید تین جہاز تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں جو عنقریب پاک بحریہ میں شامل ہوں گے۔

عدنان سمیع خان کو بھارت سے وفاداری کا صلہ مل گیا ، مودی سرکار نے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا

گریٹر اقبال پارک ہراسگی کیس متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

کالعدم جماعت کوبحال کیاجاسکتا ہے تو ہمارا کیا قصور ہے؟ کارکنوں کو بھی رہاکیا جائے،ایم کیوایم دفاترز کھولنے کا مطالبہ

FOLLOW US