Monday May 20, 2024

ثانیہ مرزا کی ٹویٹر پر لگائی گئی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچا دی

لاہور(نیوذڈیسک) بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا کی ٹویٹر پر لگائی گئی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچا دی ۔ سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرز ا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں اب پہلے ننھے مہمان کی آمد

متوقع ہے جبکہ شعیب ملک کی جانب سے بھی ثانیہ مرزا کی اس ٹویٹ کو بھی ری ٹویٹ کیا گیا ہے ۔ دونوں سپورٹس سٹارز کے مداحوں کی جانب سے انہیں ا س خوشخبر ی پر مبارکباد کے پیغام دیئے جارہے ہیں ۔

FOLLOW US