Wednesday January 22, 2025

اس وقت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ہی ڈی جی آئی ایس آئی ہیں ، میری ہمدردی عمران خان کے ساتھ ہے ، شیخ رشید احمد

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس وقت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ہی ڈی جی آئی ایس آئی ہیں ، میری ہمدردی عمران خان کے ساتھ ہے ، عمران خان کے ساتھ آیا ہوں اور اسی کے ساتھ جاوں گا ، امید ہے عمران خان پانچ سال پورا کریں گے ، سوا 3 سال ہو گئے ہیں انشاء اللہ 5 سال پورا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی سے تفصیلی مذاکرات ہوئے ، پیر کی صبح 10 بجے کالعدم تحریک لیبیک کے لوگ وزارت داخلہ میں آئیں گے ،منگل یا بدھ تک کیسز واپس لیے جائیں گے ، شیڈول فورتھ کو بھی دیکھیں گے، احتجاج ان کا حق ہے ان کے ساتھ ٹکراو نہیں ہونا چاہیے ، حکومت کا کام ہے کہ لچک رکھے، کوشش کرنی چاہیے کہ ملک کو بہتری کی جانب لےجائیں ، جس کے لیے ریاست کا کام صلح کا راستہ اختیار کرنا ہے، کیوں کہ ریاست کا کام ڈنڈاچلانا نہیں بلکہ بات چیت کرناہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ، بھارت کیخلاف میچ سے قبل حسن علی گٹارسٹ بن گئے، ’دل دل پاکستان‘ گانے کی ویڈیو وائرل

شیخ رشید نے کہا کہ میں بذات خود ناموس رسالت اور ختم نبوت کا سپاہی ہوں ، مذہبی جماعتوں سے ٹکراو کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سعد رضوی سے ون ٹو ون اور میٹنگ میں ملاقات ہوئی ہے ، معاملے پر کمیٹی کا رکن سعد رضوی کی درخواست پر بنا ہوں ، میں اس معاملے میں پڑنا ہی نہیں چاہتا تھا ، درخواست بھی کی کہ مجھے معاف رکھیں مگر سعد رضوی کے اسرار پر کمیٹی کا رکن ہوں ، سعد رضوی سے ون ٹو ون اور میٹنگ میں ملاقات ہوئی ، 8 گھنٹے کی مشاورت ہوئی جس کے بعد طے پایا کہ منگل یا بدھ تک ٹی ایل پی کے کیسز واپس لے لئے جائیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت ہمیشہ لچک رکھتی ہے ، جوڈو کراٹے کرنا حکومت کا کام نہیں ،امن ومان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، اسلام آباد اور راولپنڈی سے کنٹینرز ہٹانے کی ہدایت کرتا ہوں ، صرف جی ٹی روڈ پر کنٹینرز موجود رہیں گے ، اتنے سارے کیمروں کے سامنے ڈنڈ انہیں چل سکتا ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں آبادی کا سمندر ہے۔

آریان خان کو جیل میں پڑھنے کیلئے ہندوؤں کی مذہبی کتاب فراہم کردی گئی لیکن دوسری کونسی دی گئی ؟بھارتی میڈیا نے دعویٰ کردیا

تحریک انصاف نے اپنے مضبوط ترین امیدواروں عائشہ نذیر جٹ اور ان کے والد کو دیے گئے ٹکٹ منسوخ کردیے

FOLLOW US