Sunday May 19, 2024

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے چین میں چرچے، نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

ممبئی (این این آئی)۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق صبا قمر کی بالی ووڈ فلم ‘ہندی میڈیم چینی زبان میں 4اپریل کونمائش کیلئے پیش کی گئی جس نے چینی باکس آفس پر نہ صرف بہترین آغازکرتے ہوئے سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان اور عامر خان کی ‘دنگل کو پیچھے چھوڑ دیا بلکہ ریلیز سے اب تک چینی باکس آفس پر 205.21کروڑ کا بزنسکر کے دو سو کروڑ

کلب میں شامل ہوگئی ہے۔سکت چوہدری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘ہندی میڈیم ‘گذشتہ سال 19 مئی کو ریلیز کی گئی تھی جس میں بہترین اداکاری کرنے پر صبا قمر کو فلم فیئر ایوار میں بیسٹ ایکٹریس کیلئے نامزد کیا گیا تھا ۔فلم ہندی میڈیم کوبہترین فلم اور صبا قمر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار عرفان خان کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔صبا قمر کی ہندی میڈیم تیسری بالی ووڈ فلم ہے جو اس سال چین میں ریلیز کی گئی تھی اور اب دیکھنا یہ ہے کہ صبا قمر کی ہندی میڈیم بالی ووڈ خانز کے اورکتنے ریکارڈ توڑتی ہے۔

FOLLOW US