Monday January 20, 2025

نیوزی لینڈ کے پاس کوئی اطلاع نہیں تھی، صرف بہانہ بنایا گیا، شیخ رشید

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے پاس بھی کوئی اطلاع نہیں تھی، صرف بہانہ بنایا گیا، چلمن کے پیچھے کیا ہے آئندہ کچھ روز میں پتا چلے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ بھارت ہمارے خلاف ایک ماہ سے پروپیگنڈا کررہا ہے، نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کا چیپٹر کلوز سمجھیں، جوکوشش کرنی تھی وہ کرلی۔ شیخ رشید نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ہیڈ آف دی اسٹیٹ سیکیورٹی دی گئی تھی۔شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے بات کی، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم پر باہر حملہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے کسی ادارے کے پاس نیوزی لینڈ ٹیم کے بارے میں کوئی تھریٹ نہیں تھی۔

شہباز شریف کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں بڑی پیش رفت نجی بینک کے وائس صدر اور ہیڈ آفس کمپلائنس عاصم سوری گرفتار

نیوزی لینڈ کے لیے شرمناک لمحہ، دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے بلے باز نے آج پاکستان آنے کا اعلان کردیا

حکومت کا چیئرمین نیب کے معاملے پر شہبازشریف سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ

FOLLOW US