Thursday May 2, 2024

نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر یکطرفہ طور پر دورہ پاکستان منسوخ کر دیا: پی سی بی

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیاہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے ,نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے سیریز کو یکطرفہ طور پر منسوخ کیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے ہمیں اطلاع دی گئی کہ انہیں کچھ سیکیورٹی الرٹس موصول ہوئے ہیں اور وہ یکطرفہ طور پر سیریز کو منسوخ کرنے جارہے ہیں ۔پی سی بی کا کہناتھا کہ پی سی بی اور حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ کرنے والی تما م ٹیموں کیلئے فل پروف سیکیورٹی انتظامات کیئے گئے اور ہم نے نیوزی لینڈ کو بھی یہی یقین دہانی کروائی تھی ، وزیراعظم پاکستان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی رابطہ کر کے بتایا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسی دنیا کی بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کو کوئی تھریٹ نہیں ہے ۔

افغانستان کوتنہا چھوڑاتو مختلف بحران جنم لیں گے،وزیرا عظم عمران خان نے عالمی برادری کو بڑے خطرے سے خبر دار کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے ہمراہ سیکیورٹی آفیشلز حکومت پاکستان کی جانب سے کیئے جانے والے سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن تھے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ شیڈول میچز کروانے کیلئے تیار ہے ، تاہم پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو اس اچانک منسوخی کے فیصلے پر مایوسی ہو گی ۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوزکی جانب سے کچھ دیر قبل یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد میچ منسوخ کر دیا گیاہے لیکن پی سی بی کی جانب سے پریس ریلیز سامنے آنے کے بعد کورونا کے باعث سیریز منسوخ ہونے کی افواہیں دم توڑ گئیں ۔

بند کرو شعر و شاعری، تاجکستان میں منعقد تقریب میں وزیراعظم عمران خان غصے میں آگئے

FOLLOW US