Saturday May 18, 2024

جنسی ہراسگی کے الزامات، گلوکارہ رابی پیرزادہ نے علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان جاری جنگ کو سستی شہرت حاصل کرنے کا حربہ قرار دے دیا

لاہور (نیوزڈیسک) جنسی ہراسگی کے الزامات کے معاملے کو گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سستی شہرت حاصل کرنے کا حربہ قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر لگائے گئے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات پر گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ردعمل دیا ہے۔ رابی پیر زادہ کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ اصل معاملہ کیاہے۔ لیکن علی ظفر اور میشا شفیع جب بھی ایک دوسرے کیساتھ دیکھے گئے، دونوں کے

درمیان کوئی سب کچھ ٹھیک ہی محسوس ہوا۔ گلوکارہ رابی پیرزادہ کا مزید کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان جاری
جنگ سستی شہرت حاصل کرنے کا حربہ ہے۔

FOLLOW US