Monday November 25, 2024

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید طالبان شوریٰ کی دعوت پر کابل پہنچ گئے

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کابل پہنچ گئے۔اس حوالے سے سینئر صحافی کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید پاکستانی وفد کے حکام کے ہمراہ آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے ہیں۔جنرل فیض طالبان شوریٰ کی دعوت پر کابل پہنچنے والے اعلیٰ ترین درجہ کے غیر ملکی عہدیدار ہیں۔ جنرل فیض حمید اور طالبان کے مابین پاک طالبان سیکورٹی اقتصادی تجارتی تعلقات کے فوری مستقبل پر تبادلہ خیال ہو گا۔ ۔ ۔ یاد رہے کہ طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل پر 15 اگست کو قبضہ کر لیا تھا جبکہ معاشی طور پر تباہی اور بھوک و افلاس کے خدشات کے ساتھ 31 اگست کو افغانستان میں 20 سالہ مغربی جنگ کا خاتمہ ہوگیا تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید چیمہ کے دو بیٹوں کو زہر دیدیا گیا

گذشتہ روز طالبان کی جانب سے نئی افغان حکومت کا اعلان مؤخر کردیا گیا تھا۔طالبان کی جانب سے نئی افغان انتظامیہ کا اعلان ہفتے تک التواء کا شکار ہوگیا ہے۔ معاون ترجمان افغان طالبان بلال کریمی نے کہا کہ گزشتہ جمعہ نئی حکومت سے متعلق تاریخ کا اعلان نہیں کیا، نئی حکومت کا جلد اعلان کریں گے تاخیر نہیں ہو گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں معاون ترجمان افغان طالبان بلال کریمی کا کہنا تھا کہ وادی پنج شیر کا مغربی حصہ پہلے ہی کنٹرول میں آچکا ہے جب کہ اس وادی کے مشرقی علاقے بھی ہمارے کنٹرول میں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے بڑے ضلع پریان میں امن بحال کر چکے ہیں، وادی مجموعی طور پر طالبان کے سخت محاصرے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاپیسا کے راستے ضلع انابہ پر بھی ہمارا کنٹرول ہے، مخالفین کو بھاری نقصان کا سامنا ہے جب کہ طالبان محفوظ ہیں۔ خیال رہے کہ ایک طرف جہاں طالبان افغانستان میں وادی پنج شیر میں باغیوں سے لڑائی میں مصروف ہیں اور معاشی تباہی سے بچنے کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں وہیں طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے شریک بانی ملا برادر نئی افغان حکومت کی قیادت کریں گے جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

News Source: UrduPoint

خواتین ٹیچرز کے پاس جانے سے پہلے دستک، پھر داخلہ، مناسب فاصلہ اورموبائل نمبر بھی نہیں مانگنا

پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتال میں خواتین اسٹاف کے جینز پہننے اور اونچی ہیل والے جوتے پہننے پر پابندی عائد، دوپٹہ یا اسکارف پہننا لازمی قرار

FOLLOW US